برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسے یمن کے شہر عدن کے جنوب میں ایک حادثے کی اطلاع ملی ہے۔
اس تنظیم نے مزید کہا کہ یہ واقعہ عدن شہر سے 80 ناٹیکل میل جنوب میں پیش آیا اور متعلقہ حکام اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
گذشتہ ایک سال کے دوران غزہ پٹی اور پھر لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک یمنی فوج نے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں کئی صیہونی بحری جہازوں یا صیہونی حکومت جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ اور لبنان پر جارحیت ختم نہیں کرتی ، یہ حملے اسی طرح جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ